حیدرآباد ۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ حکومت کی جانب سے منظم کئے جانے والے ہریتا ہارم پروگرام میں حصہ لینے کیلئے 9 اور 10 جولائی کو اضلاع ورنگل و کھمم کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ 11 جولائی کو ضلع میدک کے پٹن چیرو میں منعقد ہونے والے ہریتاہارم پروگرام میں شرکت کریں گے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 12 جولائی کو چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نظام کالج گراونڈ پر منظم کی جانے والی دعوت افطار میں شرکت کریں گے۔ بتایا جاتا ہیکہ اضلاع کے دورہ پروگرام میں چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ مقامی طور پر ترتیب دی جانے والی تقاریب کے دوران پودوں کی شجرکاری پروگرام میں بھی حصہ لیں گے۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ 10 جولائی کو چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ ورنگل میں پریس کلب کی تعمیر کردہ عمارت کا بھی افتتاح کرنے کی توقع ہے۔ علاوہ ازیں بتایا جاتا ہیکہ 11 جولائی کو پٹن چیرو میں منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ لینے کے بعد فوری طور پر حیدرآباد پہنچ کر ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی میں سوچھ حیدرآباد کے موضوع پر عوامی نمائندہ اور متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پی ایچ ڈی داخلہ کے لیے کٹ آف مارکس کو شامل نہ کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : طلبہ تنظیموں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے پوسٹ گریجویشن کے نمبرات کو بحیثیت وٹیج مارکس شامل نہ کریں کسی قسم کا کوئی تخفیف نہ کریں ۔ طلبہ نے اپنے احتجاج درج کروانے کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ انڈیا ٹوڈے گروپ نیلسن سروے آف انڈیا نے ملک گیر سطح کے یونیورسٹیز میں نمبر ایک مقام حاصل ہونے کا ادعا کیا ۔۔