چیف منسٹر کا لا اینڈ آرڈر پر جائزہ اجلاس

حیدرآباد۔ 2 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج سینئر پولیس عہدیداروں کے ہمراہ تلنگانہ میں لا اینڈ آرڈر کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ نوٹ برائے ووٹ اسکام پر بھی غور وخوض کیا گیا۔ اسکام کے ملزم ریونت ریڈی کی آج جیل سے رہائی اور چیف منسٹر کے خلاف نازیبا ریمارکس کا بھی تذکرہ ہوا۔