حیدرآباد ۔ 6 مئی (این ایس ایس) تلنگانہ کیلئے نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ مرکز پر دباؤ ڈالیں گے۔ اس مجوزہ نئے سکریٹریٹ کو جمخانہ گراونڈ یا بیسن گراونڈ سکندرآباد میں تعمیر کیا جائے گا۔ چیف منسٹر 3 تا 4 روزہ دارالحکومت دہلی کا دورہ کرتے ہوئے مرکز پر دباؤ ڈالیں گے۔ 7 مئی کو وہ توقع ہیکہ وزیردفاع منوہر پاریکر سے بات چیت کریں گے اور وزارت دفاع کے میدانوں میں سے ایک میدان پر سکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے اجازت طلب کریں گے۔ اگر مرکزی وزیردفاع نے ان کے مطالبہ کو قبول کرلیا تو اس کے عوض کے سی آر محکمہ فوج کو سرکاری زمین الاٹ کریں گے۔ اگرچیکہ قبل ازیں چیف منسٹر نے ایراگڈہ چیسٹ ہاسپٹل کی زمین پر سکریٹریٹ کو منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اس منصوبہ کو بعض فنی نکات کے باعث ترک کردیا گیا۔ کے سی آر کا یہ دورہ کارآمد ہوسکتا ہے کیونکہ پارلیمنٹ سیشن جاری ہے۔
چیف منسٹر کے علاوہ ان کے ہمراہ دیگر وزراء بھی پہنچیں گے جو علحدہ ہائیکورٹ کے قیام کا مسئلہ اٹھائیں گے۔