حیدرآباد 3 جون ( این ایس ایس ) بی جے پی لیلآر این اندر سین ریڈی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا مضحکہ اڑایا اور کہا کہ وہ بزدل ہیں اور وہ دوسروں کو چیلنجس کرنے کے بعد راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اندر سین ریڈی نے الزام عائد کیا کہ یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر اخبارات میں جو اشتہارات شائع کئے گئے تھے وہ سب جھوٹ ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ آیا وہ بافندوں کو ماہانہ 10 ہزار روپئے رعایت فراہم کر رہے ہیں ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے بافندوںکو جو سبسڈی دی جا رہی ہے وہ ادائیگی در اصل مرکزی حکومت کی جانب سے کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر پر المام عائد کیا کہ وہ بی سی ‘ ایس سی اور ایس ٹیز کی تنظیموں میں اختلافات پیدا کرکے انہیں کمزور کر رہے ہیں۔