چیف منسٹر ٹاملناڈو کا کاویری مسئلہ پر وزراء کے ساتھ اجلاس

چینائی۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ٹاملناڈو کے پلانی سوامی نے آج کاویری مسئلہ پر اپنے سینئر وزراء کے ساتھ غور و خوص کیا جبکہ ریاست کے مختلف حصوں میں احتجاج منعقد کرتے ہوئے کاویری مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ پلانی سوامی نے ڈپٹی چیف منسٹر اوپنیرسیلوم کے بشمول اپنے سینئر کابینی رفقاء اور متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ اس معاملہ پر غور کیا۔ سپریم کورٹ نے مرکز کو کوئی فارمولہ وضع کرنے کے لیے چھ ہفتے کی مہلت دی تھی جو آج ختم ہوئی۔