حیدرآباد /20 جون ( آئی این این ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج یہاں چیف سکریٹری اور چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر جینکو کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران ریاست میں برقی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ۔ پرنسپال سکریٹری ( توانئی ) سریش چندرا نئی دہلی روانہ ہوگئے جہاں وہ حکومت ہند کے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیلئے چند دن قیام کریں گے ۔ وہ پہلے ہی حکومت ہند کے معتمد توانائی اور این ٹی پی سی حکام سے بات چیت کرچکے ہیں ۔ چیف منسٹر دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق حکومت تلنگانہ عوام کو برقی کی قلت سے ہونے والی دشواریوں سے بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اور ممکنہ مسائل کر رہی ہے ۔
تلنگانہ حکومت دستیاب وسائل سے برقی کی خریدی کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ اس ضمن میں دو یا تین مقامات سے مثبت جواب ملے ہیں ۔