چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوان کی نئے گورنر سے ملاقات

ممبئی ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوان نے آج نئے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ سے راج بھون میں ملاقات کی۔ یہ چیف منسٹر اور گورنر کی اولین ملاقات تھی جو 35 منٹ جاری رہے۔ ودیا ساگر شنکر نارائنن کے جانشین ہیں، جنہوں نے میزورم تبادلہ پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔