چیف منسٹر عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ حکومت صرف اور صرف وعدوں پر مبنی ہے ۔ تلنگانہ ریاست کے لیے شہید ہونے والے طلباء کا نتیجہ ہے کہ ’ قربانی دیا کوئی اور بریانی کھایا کوئی ‘ کے مصداق چیف منسٹری ملنے کے بعد چندر شیکھر راؤ اپنی اور اپنے رشتہ داروں اور اقرباء کے ذاتی مفادات کی تکمیل کرنے میں مصروف ہے ۔ ایک سالہ حکمرانی میں کم از کم 100 سیاسی جھوٹے وعدے کئے گئے جس پر نا انہیں پیشمانی ہے اور نا افسوس بلکہ وعدوں پر وعدے کئے جارہے ہیں اور اپنے وعدوں کو دوسرے ہی دن فراموش کردیتے ہیں ۔ چاہے وہ وعدہ سرکاری نوکریوں کا ہو یا پھر 12 فیصد اقلیتوں کو دئیے جانے والے تحفظات کا یا پھر آلیر میں ہوئے فرضی انکاونٹر میں سارے گئے ۔ مسلم نوجوانوں کی سی بی آئی تحقیقات یا برسر خدمت جج کے ذریعہ تحقیقات کے ذریعہ حقائق منظر عام عوام کو بتانے کی جرات سیاسی کھیل تماشہ اور عوام کو بالخصوص مسلمانوں کو پرفریب جھانسہ دینے میں ماہر ہے ۔ صرف مسلمانوں سے زبانی ہمدردی اور حقائق اس کے برعکس ان خیالات کا اظہار جناب علی مسقطی نائب صدر گریٹر حیدرآباد و انچارج پرانا شہر تلگو دیشم نے چارمینار حلقہ اسمبلی کے ’ منی مہاناڈو ‘ پروگرام سے مخاطب تھے جو صنعا گارڈن فنکشن ہال چارمینار میں منعقد ہوا ۔ جناب علی مسقطی نے مزید کہا کہ سابقہ چیف منسٹر راج شیکھر ریڈی کے دور میں بھی پرانا شہر کے لیے دو ہزار کروڑ روپیوں کا خصوصی پیاکیج دیا گیا اور پرانے شہر کو نئے شہر میں تبدیل کرنے کا پرفریب جھانسہ دیا گیا جب کہ تلگو دیشم دور حکومت میں پرانے شہر کو دی گئی ترقی کے بعد ابھی تک کچھ پرانے شہر کی ترقی نہیں ہوئی جب کہ صرف پرانے شہر سے سوتیلا سلوک کیا گیا اور پرانے شہر کے غریب معصوم عوام کو بے وقوف بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ سوچھ تلنگانہ ، سوچھ حیدرآباد مہم کے ذریعہ بھی ٹی آر ایس جماعت کے قائدین ، منسٹرس ، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی بھی حکومت کی مشنری استعمال کرتے ہوئے ذاتی تشہیر میں مصروف ہے ۔ حیدرآباد شہر میں ٹی آر ایس کا ایک ایم ایل اے ہے ماباقی تلگو دیشم کے باغی ارکان کو ساتھ لے کر کے سی آر یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ شہر حیدرآباد سے اپنا مئیر بنالیں گے جب کہ حقیقت کچھ اور ہے ۔ ٹی ڈی پی شہر حیدرآباد میں مستحکم ہے اور پارٹی میں سینئیر لیڈرس کی رہنمائی میں نوجوان پارٹی قائدین و ورکرس عوام کی خدمت میں مصروف ہے ۔ جناب ایل رمنا تلنگانہ اسٹیٹ صدر نے کہا کہ آئندہ حکومت تلنگانہ میں تلگو دیشم کی ہی ہوگی ۔ ایم گوپی ناتھ ایم ایل اے جوبلی ہلز نے کہا کہ شہر حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب تمام ہندوستان میں مشہور ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کی عوام دانشور ہے اور اپنے حقیقی خدمت گاروں اور منشور جماعت کا کیا ہے یہ دیکھ کر ووٹ دیتی ہے ۔ اس موقع پر زبیر العمودی ، محمد صلاح الدین لودھی ’ سلیش کمار ، جوگیندر سنگھ کے علاوہ دیگر نے مخاطب کیا ۔ محمد انیس الرحمن ، سید لئیق الدین ، محمد عمر خاں ، محمد عبدالقیوم ، محمد انور ، سری کانت ، عارف ، معین ، محمد عبدالستار ، میر انصار حسین ، انیل کمار ، محمد عتیق ، خالد مسقطی ، سعید الگتمی ، سارنگا پانی ، امجد علی خاں ، سبھاش پانڈے ، سہیل بامسدوس ، ناگراج یادو کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کے ورکرس اور خواتین نے شرکت کی ۔ پروگرام کی نظامات اور اختتام پر زبیر العمودی نے تمام سے اظہار تشکر کیا ۔۔