چیف منسٹر تلنگانہ کا بس کے ذریعہ دورۂ اضلاع

ہریتاہارم پروگرام کے جائزہ اجلاس سے کے چندر شیکھر راؤ کا خطاب
حیدرآباد۔ 21 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ سے اپنے دورۂ اضلاع کا سفر بس کے ذریعہ ہی کریں گے۔ آج یہاں ہریتا ہارم پروگرام کے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران بتایا کہ جاریہ سال ریاست تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے کے مقصد سے 40 کروڑ پودوں کی شجرکاری کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس اجلاس میں تمام وزراء، ضلع کلکٹروں، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ کی نئی صنعتی پالیسی کے غیرمعمولی نتائج حاصل ہوں گے اور تلنگانہ حکومت کے پروگراموں اور اسکیموں کو ملک گیر سطح پر اچھا نام حاصل ہوگا لہذا ہر ایک کو ان پروگراموں کیلئے حصہ دار بناتے ہوئے بھرپور تعاون حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔