چیف منسٹر بہار کا ہیلی کاپٹر پھنس گیا

سمتی پور ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی کل طوفان ہدہد کی وجہ سے بارش کا شکار بنے اور ان کا ہیلی کاپٹر کیچڑ میں پھنس گیا تھا۔ یہ واقعہ سمتی پور میں پٹیل میدان میں پیش آیا جہاں ہیلی کاپٹر کو بغیر کسی مشکل کے اتار لیا گیا تھا۔ جب مانجھی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہوئے تب تک بارش کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کیچڑ میں پھنس گیا۔ تاہم پائلیٹ اور سیکوریٹی عملہ کی کوششوں کی وجہ سے دوبارہ اڑان بھرنے میں کامیابی ملی۔