ریاست میں سرمایہ کاری بڑھانے کوشاں ، 24 نومبر کو روانگی
حیدرآباد۔/21نومبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو 18رکنی وفد کے ساتھ 24تا 29نومبر جاپان کا دورہ کریں گے۔ آندھرا پردیش کیلئے نئے دارالحکومت کی تعمیر اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی وفد جاپان کا دورہ کریگا۔ مرکزی وزارت خارجہ نے دورہ کے اس پروگرام کو منظوری دے دی ہے۔ چیف سکریٹری آندھرا پردیش آئی وائی آر کرشنا راؤ نے جی او آر ٹی 3795جاری کرتے ہوئے دورہ کرنے والے وفد کی تفصیلات جاری کی۔ چیف منسٹر کے علاوہ وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو، وزیر شہری ترقی ٹی نارائنا، حکومت آندھرا پردیش کے خصوصی نمائندے کے رام موہن راؤ، ارکان پارلیمنٹ سی ایم رمیش، جی جئے دیو مشیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی، جے ستیہ نارائنا مشیر برائے کمیونکیشنس، پرکالا پربھاکر چیف سکریٹری پلاننگ، ایس پی ٹھکر پرنسپال سکریٹری چیف منسٹر، ستیش چندرا پرنسپال سکریٹری انفراسٹرکچر اینڈ انوسٹمنٹ، ڈاکٹر سامبا سیوا راؤ پرنسپال سکریٹری انڈسٹریز، جے ایس وی پرساد سکریٹری محکمہ توانائی، اجئے جین ڈائرکٹر جنرل پولیس، اے آر انورادھا ڈائرکٹر اسمال اسکیل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، ڈاکٹر کے لکشمی نارائنا اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔