حیدرآباد یکم جنوری (سیاست نیوز)چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے اسمارٹ ولیج منصوبہ کو جاری کیا ہے ۔ آندھرا پردیش کے ہر موضع کو اسمارٹ ولیج بنایا جائے گا اور 2029 تک یہ ریاست ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاست ہوگی۔ چندرا بابو نائیڈو نے سماج کے ہر طبقہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مدد کریں ۔ انہوں نے صنعتی اداروں ،تلگو فلم کی شخصیتوں ،صنعتکاروں ، این جی اوز اور این آر آئیز سے اپیل کی کہ آندھرا پردیش کی ترقی میں اہم رول ادا کریں۔ چندرا بابو نائیڈو نے وجئے واڑہ میں نئے سال کی تقاریب میں حصہ لیا اور کہا کہ ان کی حکومت نے چھ ماہ پورے کرلئے ہیں۔ ان کی اسمارٹ اسکیم ریاست کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گی۔