چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی کی سونیا گاندھی سے ملاقات

نئی دہلی 16 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر آسام مسٹر ترون گوگوئی نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور ریاست کی سیاسی صورتحال سے واقف کروایا ۔ آسام میں ناراض قائدین پارٹی کی لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد قیادت میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ریاست میں باغیوں کے سربراہ وزیر صحت ہیمانتا بسوا سرما نے چند دن قبل کانگریس اعلی قائدین سے ملاقات کی تھی ۔ پارٹی نے تاہم اشارے دئے ہیں کہ مسٹر ترون گوگوئی کو تبدیل نہیں کیا جائیگا ۔