چیف سکریٹری سے عالمی بینک وفد کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے حیدرآباد کا دورہ کرنے والے عالمی بینک کے وفد پر مشتمل ٹیم سے سکریٹریٹ میں ملاقات کی اور ان کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک ٹیم کے عہدیداروں کو ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائی جانے والی مختلف فلاح و بہبودی اسکیمات سے واقف کروایا گیا اور ساتھ ہی ان اسکیمات کی مزید مؤثر عمل آوری کیلئے عالمی بینک سے فنڈز کے حصول پر بھی تفصیلی غوروخوض کیا۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عالمی بینک ٹیم کے عہدیداروں نے حکومت کی جانب سے واقف کروائی گئی تفصیلات سے اطمینان کا اظہارکیا۔
اور حکومت کی خواہش سے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ اس اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے پرنسپل سکریٹریز و سکریٹریز کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے۔