حیدرآباد 29 مئی ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما 30 مئی سے تین دن کی رخصت پر چلے جائیں گے ۔ ذرائع کے بموجب چیف سکریٹری جمعرات تک سرکاری کاموں سے دور رہیں گے ۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ان کی معیاد میں تین ماہ کی توسیع کی ہے ۔ ان کی معیاد 31 مئی کو ختم ہوئی تھی جس میں مرکزی حکومت نے تین ماہ کی توسیع کی ۔ سمجھا جا رہا ہے کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ڈاکٹر راجیو شرما کیلئے مزید تین ماہ کی توسیع کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔
صاف ستھرا امیج برقرار رکھنے
نارا لوکیش کا عزم
حیدرآباد 29 مئی ( آئی این این ) تلگودیشم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے آج ادعا کیا کہ انہوں نے ایسا کوئی کام نہیںکیا ہے جس سے چیف منسٹر اے پی و ہ ان کے والد چندرا بابو نائیڈؤ کا امیج متاثر ہو ۔ تروپتی میں مہاناڈو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لوکیش نے کہا کہ ایک چیف منسٹر کے فرزند ہونے کے باوجود انہیں کبھی کرپشن کے الزامات کا سامنا نہیں رہا ۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے اس وقت اقتدار کا بیجا استعمال کیا تھا جب ان کے والد وائی ایس راج شیکھر ریڈی آندھرا پردیش کے چیف منسٹر تھے ۔