نئی دہلی ۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ چیف جسٹس دیپک مشرا نے ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے آج روسٹر سسٹم کو عام کردیا ہے۔ جسے انھوں نے مفاد عامہ کی درخواست کے لئے بہتر قرار دیا ہے۔ چیف جسٹس نے روسٹر کی لسٹ عدالت کی ویب سائیٹ پر جاری کردی ہے۔ جس سے اب یہ جاننا آسان ہوجائے گا کہ کونسا کن ججس کے حوالہ کیا گیا ہے اور کیوں کیا گیا ہے۔ ویب سائیٹ پر اِس بات کی بھی تفصیلات درج ہوں گی۔ 13 صفحات پر مشتمل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کا یہ حکمنامہ 5 فروری سے نافذ ہوجائے گا جو آئندہ احکام تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 4 ججوں جسٹس جے چلمیشور، راجن گوگوئی، ایم آر لوکر اور کورین جوزف نے 12 جنوری کو ایک پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے اِس بات پر اعتراض کیا تھا کہ چیف جسٹس مخصوص کیسیس کو اپنی پسند کے بنچ کے حوالے کرتھے ہیں جس سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔ اس اعتراضات میں مذکورہ پہلو بھی شامل تھا۔ تاہم روسٹر کو عام کردیئے جانے سے اب یہ ہر ایک کے لئے آسان ہوجائے گا کہ وہ جان سکتے ہیں کہ کونسا کیس کس بنچ کو حوالے کیا گیا اور کیوں کیا گیا۔