نئی دہلی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی داخلی طور پر انکوائری کیلئے آج سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ایس اے بوڈے کو مقرر کیا گیا ہے۔ سینیارٹی کے اعتبار سے جسٹس بوڈے آئندہ سی جے آئی بن سکتے ہیں۔ ان سے رابطہ پر انہوں نے اس تقرر کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کاہ کہ نمبر 2 جج ہونے کے ناطے چیف جسٹس نے ایک سابقہ خاتون اسٹاف ممبر کے عائد کردہ الزامات کی تحقیقات کی ذمہ داری انہیں سونپی ہے۔