حیدرآباد ۔7 جولائی ( سیاست نیوز ) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے آج راج بھون میں جسٹس ٹی بھاسکرن نائیر رادھا کرشنن کو چیف جسٹس تلنگانہ و آندھرا پردیش ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف دلایا ۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی نے تقریب کی کارروائی چلاتے ہوئے خیر مقدم کیا ۔ رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ مانویندرا ناتھ رائے نے چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس رادھا کرشنن کے احکامات تقرر پڑھ کر سنایا ۔ تقریب میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، اسپیکر مسٹر مدھوسدن چاری ، صدر نشین کونسل مسٹر سوامی گوڑ ، ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی ، ڈپٹی چیف منسٹر آندھرا پردیش کے ای کرشنا مورتی ، وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی ، وزیر قانون اندرا کرن ریڈی ، وزیر قانون آندھرا پردیش این بابو ، قائد اپوزیشن تلنگانہ کونسل مسٹر محمد علی شبیر ، قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی ، مئیر حیدرآباد مسٹر بی رام موہن ، ارکان پارلیمان مسٹر سنتوش کمار ، بی سمن ، ہائی کورٹ ججس جسٹس رمیش رنگناتھن ، جسٹس سی این ناگارجنا ریڈی ، جسٹس محمد شمیم اختر ، جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ ، جسٹس بھٹ ، جسٹس رام لنگیشور راؤ ، سابق لوک ایوکت جسٹس سبھاشن ریڈی ، مشیر حکومت اے کے گوئل ، ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی ، ڈی جی پی آندھرا پردیش مسٹر آر پی ٹھاکر ، اسپشل چیف سکریٹری نظم و نسق عامہ مسٹر آدر سنہا صدر نشین اقلیتی کمیشن مسٹر محمد قمر الدین صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن مسٹر اکبر حسین صدر نشین کھادی اینڈ ولیج بورڈ زاہد حسین ، بی راجیشور ریڈی ایم ایل سی سینئیر ہائی کورٹ ایڈوکیٹس ، و دیگر سیاسی قائدین اعلیٰ سیول و پولیس عہدیدار شریک تھے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے نئے جسٹس رادھا کرشنن کو گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دی ۔