نئی دہلی ۔ /20 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے چیف اکنامک ایڈوائزر اروند سبرامنیم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ ان کے استعفیٰ کی جانکاری مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے اپنے فیس بک پوسٹ میں دی ہے ۔ جیٹلی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اروند گھریلو ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے امریکہ جانا چاہتے ہیں ۔ ان کے ذاتی وجوہات تھے لیکن ضروری ہیں ۔ اس وجہ سے میرے پاس ان کی بات کو ماننے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا ۔ حالاں کہ اروند اکٹوبر تک اس عہدے پر بنے رہیں گے ۔ جب تک کہ اس کے لیے حکومت اپنی طرف سے انتظام نہیں کرلیتی ۔ اروند سبرامنیم نے اکٹوبر 2014 ء میں رگھورام راجن کے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر بن جانے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا ۔ غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے کئی کڑے فیصلے جس میں نوٹ بندی سے لے کر جی ایس ٹی تک نفاذ ہے وہ سب اروند کے وقت میں ہی لئے گئے ۔ اس کے علاوہ جن دھن کھاتا کھولنے اور ان کو آدھار اور موبائیل سے لنک کرنے کا سہرا بھی ان کو دیا جاتا ہے ۔