چیف انفارمیشن کمشنر کے غیاب میں معاملات کی سماعت کی ہدایت : دہلی ہائیکورٹ

نئی دہلی 4 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے سنٹرل انفارمیشن کمیشن کے سینئر ترین انفارمیشن کمشنر سے کہا کہ وہ چیف انفارمیشن کمشنر کی عدم موجودگی ہی میں ایک مقدمہ کی سماعت کرے کیونکہ معاملات کے التوا میں پڑے رہنے سے آر ٹی آئی درخواستوں کے مفادات غیر یقینی ہوسکتے ہیں۔ جسٹس راجیو شکھدھیر کی ایک بنچ نے ایک آر ٹی آئی درخواست گذار سشیلا کماری کی درخواست پر یہ ہدایت دی ۔ سشیلا کماری 22 اگسٹ 2014 سے اپنے معاملہ کی سماعت کا انتظار کر رہی ہیں کیونکہ ابھی تک چیف انفارمیشن کمشنر کا عہدہ تقرر طلب ہے ۔ عدالت نے کہا کہ سینئر ترین انفارمیشن کمشنر کو درخواست گذار کے معاملہ کی یکسوئی کیلئے ذمہ دار گردانا جائے ۔ جج نے کہا کہ ان کا خیال یہ ہے کہ چیف انفارمیشن کمشنر کی عدم موجودگی کے نتیجہ میں معاملات کی یکسوئی میں تاخیر ہوجائیگی جو سنٹرل انفارمیشن کمیشن میں ہیں۔ اس کے نتیجہ میں جو لوگ اہم سوال اٹھاتے ہیں ان کے مفادات غیر یقینی کیفیت کا شکار ہوجائیں گے ۔ عدالت نے کہا کہ اس صورتحال میں سینئر انفارمیشن کمشنر کو اس معاملہ کی یکسوئی کی ہدایت دی جاتی ہے