حیدرآباد۔/30جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر رجت کمار نے کہا ہے کہ ان کے اور سابق چیف الیکشن کمشنر اوپی راوت کے جعلی ووٹر شناختی کارڈس کی اجرائی کے معاملہ میں حکومت نے جی ایچ ایم سی کے ایک ملازم کو معطل کردیا جبکہ جی ایچ ایم سی کے دیگر عہدیداروں کو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں۔ حیدرآباد کے حلقہ نامپلی کے ایک ہی پتہ پر یہ دو کارڈس جاری کئے گئے تھے۔ رجت کمار نے آج ایک ورکشاپ کے موقع پر میڈیا سے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔کانگریس نے ووٹر لسٹ میں ان دو عہدیداروں کے ناموں کی شمولیت پراحتجاج کیا تھا۔