چیف آف اسٹاف سال کے آخر تک عہدہ چھوڑیں گے : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 9 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہائٹ ہاؤز کے چیف آف اسٹاف جان کیلی رواں سال کے آخر تک اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے ۔ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیلی کو ’ایک اچھا انسان‘ کہا۔ وہ دو عہدوں پر تقریبا دو سال تک میرے ساتھ رہے ۔ میں ان کی خدمات کی تعریف کرتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ وہ اگلے ایک یا دو دنوں میں کیلی کے جانشین کا اعلان کر دیں گے ۔جان کیلی صدرٹرمپ کی مدت میں وہائٹ ہاؤز کے چیف آف اسٹاف کے عہدے پر رہنے والے دوسرے اہلکار ہیں۔