کوپن ہیگن ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈنمارک کی پولیس کا کہنا ہے کہ ویزے کی تجدید کے لیے پولیس سینٹر میں برقع پہن کر داخل ہونے والی ایک مسلمان خاتون کو ایک ہزار کرونہ یعنی 155 ڈالر کے مساوی رقم کا جرمانہ کیا گیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مغربی ڈنمارک کے علاقے آرھوس میں پولیس نے بتایا کہ ترکی سے تعلق رکھنے والی ایک 48 سالہ مسلمان خاتون چہرے کا نقاب کرکے پولیس سینٹر میں داخل ہوئی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے یہ علم نہیں کہ ڈنمارک کے قانون میں چہرے کے نقاب کی اجازت نہیں دی گئی۔ خیال رہیکہ برقع پر پابندی کے متناز ڈچ قانون کی منظوری کے بعد اب ڈنماک میں بہت کم خواتین کو برقع میں دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کاکہنا ہیکہ خاتون نے جرمانہ ادا کرنے کے بعد چہرے کا نقاب اتار دیا اور واپس چلی گئی۔