چھ بوسنیائی امریکی ایمگرینٹس پر داعش کی مدد کا الزام

سینٹ لوئیس۔ 7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی اٹارنی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ بوسنیا کے چھ ایمگرینٹس پر عراق میں القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے جنگجوؤں کے بشمول سمندر پار متعدد دہشت گردوں کو رقومات اور آلات بھیجنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ سینٹ لوئی میں گذشتہ روز جاری کردہ فرد جرم کی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ ملزمین نے خود اپنے طور پر رقومات کا عطیہ دینے اور بعض صورتوں میں امریکہ اور دوسروں سے عطیات وصول کرتے ہوئے ان عطیات کو سمندر پار بھیجنے کا اعتراف کیا ہے ۔ فرد جرم کے مطابق دو ملزمین اس رقم کا کچھ حصہ امریکی فوجی یونیفارم‘ آتشیں اسلحہ کا ساز و سامان اور دیگر آلات خرید کر سمندری جہاز کے ذریعہ ترکی اور سعودی عرب روانہ کیا کرتے تھے جہاں سے یہ ساز و سامان دہشت گردوں کو پہنچایا جاتا تھا ۔ نیز جمع شدہ رقومات اور رسدات بالآخر شام ‘ عراق اور دیگر مقامات کو پہنچائے جاتے تھے ۔عراق اور دیگر مقامات پر لڑائی میں مصروف افراد کے خاندانوں کو بھی رقم پہنچائی جاتی تھی ۔ اس سازش پر مئی 2013ء سے عمل درآمد جاری تھا۔ ملزمین ’’ برادرس ‘‘، ’’لائنس ‘‘ اور ’’ بوسنیائی برادران‘‘ جیسے خفیہ کوڈ کے ساتھ فون کالس کے علاوہ ای میلس ‘ ویب سائٹس اور فیس بک کے ذریعہ پیامات بھیجا کرتے تھے ۔ تمام ملزمین کا تعلق بوسنیا سے ہے جو امریکہ میں قانونی طور پر مقیم ہیں ۔ امریکی اٹارنی نے کہا ہے کہ پانچ ملزمین گرفتار کرلئے گئے ہیں اور چھٹا سمندر پار کسی ملک میں ہے ۔

نائیجریا میں انتخابات ملتوی
دکار۔7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) نائیجریا کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کے تشدد کے پیش نظر 14فبروری کو منعقد شنی صدارتی اور مقننہ انتخابات چھ ہفتوں تک ملتوی کردیئے گئے ہیں تاکہ بوکوحرام کے زیر کنٹرول کے زیرقبضہ شمال م شرقی علاقوں میں ہمہ قومی فورسیس کی مورچہ سنبھالنے کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔ اگر مقررہ وقت پر رائے دہی ہوئی تو لاکھوں افراد حق رائے دہی سے محروم ہوسکتے تھے ۔