کوچی۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 23 سالہ طالب علم کو نیپا وائرس سے متاثر ہونے پر شریک دواخانہ کیا گیا تھا۔ اس کی دیکھ بھال کرنے والے تین نرسس اور اسسٹنٹ اور دو مزید افراد کے خون کے معائنوں کی رپورٹ منفی پائی گئی۔ کیرالا ہیلتھ سنٹر کے شیلجا نے رپورٹ منفی آنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ان چھ افراد کو مزید دیکھ بھال کے لیے آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال ریاست کیرالا میں اس وائرس کے پھلنے کے باعث 17 افراد کی موت واقع ہوگئی تھی۔