چھ ارب ڈالر دیکر بھی ولید بن طلال نظربند

جدہ ،30جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چھ ارب ڈالر جرمانہ دے کر بھی ولید بن طلال کی جان نہ چھوٹی، سعودی شہزادہ مکان میں نظر بند ، بیرون ملک اثاثوں تک بھی رسائی نہیں ملی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اپنی رہائی سے چند روز قبل غیر ملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی شہزادہ ولید بن طلال نے کہا کہ ان سے متعلق افواہیں نشر کی گئیں کہ ان پر تشدد کیا گیااور ہوٹل سے جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔ولید بن طلال کا کہنا تھا برطانوی نشریاتی ادارے نے ان سے متعلق افواہوں پر مبنی خبر نشر کی جس سے بہت مایوسی ہوئی۔ولید بن طلال کو ہفتہ کے روز سودے بازی پر رضامندی کے بعد رہا کردیا گیا تھا ۔دوسری جانب برطانوی اخبار نے سعوی ولیعہد محمد بن سلمان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سودے بازی کے باوجود ولید بن طلال کو مکان میں نظر بند کیا گیا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی ہے۔