چھوٹے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسی سازی کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل (پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش نے نئے اور چھوٹے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کے علاوہ روزگار کے موقعوں کی فراہمی کے مقصد سے چھوٹی، متوسط اور گھریلو صنعتی پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کی ہے۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج اس ضمن میں جائزہ حاصل منعقد کیا جس میں متعلقہ عہدیداروں نے انہیں مطلع کیا کہ اس شعبہ میں 1,200 کروڑ روپئے مالیاتی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے امکانات ہیں جس سے آئندہ پانچ سال کے دوران 2.7 لاکھ افراد کو روزگار حاصل ہوسکتا ہے۔ سکریٹری (صنعت و سرمایہ کاری) ایس ایس راوت نے چندرا بابو نائیڈو کو مطلع کیا کہ مجوزہ پالیسی میں تجویز کردہ مالیاتی ترغیبات سارے ملک میں اپنی نوعیت کے بہترین اقدامات ہوں گے۔ نئی صنعتی پالیسی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی اور غیر کارکرد چھوٹی صنعتوںکو دوبارہ فعل اور فائدہ بخش بنائے گی۔