چھوٹے جرائم کیلئے جیلوں میں بند مجرمین کو رہا کرنے حکومت مدھیہ پردیش کا فیصلہ

بھوپال۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مدھیہ پردیش نے معمولی جرائم کے لیے جیلوں میں رکھے گئے کمزور طبقات کے مجرمین کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس سال بعد میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے کل لا اینڈ آرڈر پر ایک جائزہ اجلاس کے دوران متعلقہ عہدیداروں سے کہا کہ ڈسٹرکٹ کلکٹرس اور ایس پیز کو ہدایت دی جائے کہ کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے مجرمین کے خلاف درج کیے گئے کیسس کے دستبرداری اختیار کی جائے، جنہیں جیلوں میں رکھا گیا ہے اور ان کی جلد رہائی کو یقینی بنایا جائے۔ چوہان نے 3 جولائی تک تمام اضلاع میں اقراج کے کیسس کی ایک فہرست رتیار کرنے کی بھی عہدیداروں کو ہدایت دی۔