حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ آندھرا پردیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بینکرس کے تعاون و اشتراک سے MSME اسکیم کے تحت گھریلو ، چھوٹی اور متوسط صنعتوں کو مالیاتی مواقع فراہم کرنے کی غرض سے 23 اور 24 مئی کو زیر عنوان Financial Opportunities for MSME Sector دو روزہ سمینار کا بمقام کے ایل این پرساد آڈیٹوریم FTAPCCI بلڈنگ میں انعقاد عمل میں آئے گا جس کا افتتاح وزیر فینانس تلنگانہ مسٹر ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں عمل میں لایا جائے گا جب کہ وزیر صنعت مسٹر جوپلی کرشنا بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے ۔ یہ بات آج یہاں صدر فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ آندھرا پردیش چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری مسٹر شیو کمار رنگٹا نے پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ دو روزہ سمینار کے انعقاد کا مقصد MSME کے تحت بینکوں کے ذریعہ چھوٹی اور متوسط صنعتوں کے احیاء اور انہیں مالیہ فراہم کرنے سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے ۔