حیدرآباد 21 ستمبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو کی زیر صدارت 23 ستمبر کو چھوٹی آبپاشی محکمہ کے انجینئرس کے ساتھ منعقد ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا اور یہ اجلاس دوبارہ 25 ستمبر کو منعقد ہونے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو تلنگانہ اضلاع میں چھوٹی آبپاشی محکمہ کے تحت تالابوں کے موقف سے واقفیت حاصل کرنے اور چھوٹی آبپاشی کی ترقی کیلئے جامع ایکشن پلان بنانے اور اس ایکشن پلان پر موثر عمل آوری کے ذریعہ زرعی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔