رائے پور ،24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے گزشتہ ایک سال میں 31493 مقدمات پر فیصلہ سناکر اسے ختم کیا ہے ، اور اس کے ساتھ ہی اپنے فیصلوں کی کاپی ہندی میں دینے کی بھی شروعات کر دی ہے ۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل گوتم چورڈیہ نے بتایا کہ 2017 میں چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کی ماتحت عدالتوں میں ایک لاکھ 95ہزار 402 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے تھے ، جبکہ ماتحت عدالتوں میں 2017 میں 30 لاکھ 84 ہزار 838 مقدمات کو حل کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ میں ہر ہفتہ فوجداری مقدمات کے لئے اپیل کی سماعت خصوصی بنچ کی طرف سے کی جا رہی ہے ۔ خصوصی بنچ کی طرف سے قانونی مدد یافتہ مقدمات کی سماعت خاص طور پر کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نچلی عدالتوں میں اسپیشل لسٹ سسٹم کی بھی شروعات کی گئی ہے ۔ اس کے تحت تیار معاملوں کی روزانہ سماعت کی جا رہی ہے ۔انتہائی ناگزیر وجوہات کے علاوہ اس نظام میں تمام معاملات کو لگارتار سماعت کر کے ان کو ختم کیا جا رہا ھے ۔انھوں نے بتایا کہ عورتوں، بچوں، دویانگوں اور بزرگ شہریوں اور سماج کے آخری لائن کے لوگوں کے خلاف ہونے والے جرائم سے متعلق مقدمات کی سماعت ترجیحات کے ساتھ کرنے کے لئے یونیفارم لسٹنگ پالیسی بھی شروع کی گئی ہے ۔ مسٹر چورڈیہ نے بتایا کہ لوک عدالتوں اور قومی لوک عدالتوں میں 26 ہزار 710 زیر التوا معاملوں کا تدارک صلح معاہدے کی بنیاد پر کیا ۔