رائے پور ۔ 2 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر چھتیس گڑھ مسٹر رمن سنگھ نے آج نکسلائٹس سے متاثرہ بستر ڈیویژن جو کہ 7 اضلاع پر محیط ہے کی مجموعی ترقی کے لیے نیتی ایوگ کے ذریعہ مرکزی حکومت سے 3000 کروڑ روپئے کے خصوصی پیاکیج کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک سرکاری بیان میں بتایا کہ چیف منسٹر نے کل نئی دہلی میں مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کر کے اس خصوص میں یہ مطالبہ پیش کیا ۔ اور بتایا کہ خصوصی معاشی پیاکیج کی بدولت بستر ریجن میں امن و ترقی کے لیے فراہمی روزگار کے ضمن میں حکومت کی کوششوں کو تقویت حاصل ہوگی ۔ چیف منسٹر نے چھتیس گڑھ میں 24 گھنٹے دور درشن چیانل دکھانے کا اصرار کیا تاکہ دور افتادہ مقامات کے عوام استفادہ کرسکیں ۔۔