چھتیس گڑھ میں 5 ماویسٹوں کی خود سپردگی

رائے پور ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ میں شورش سے متاثرہ ضلع دنتے واڑہ میں 5 ماویسٹوں سے آج خود سپردگی اختیار کرلی ۔ جن کی گرفتاری پر نقد انعام کا اعلان کیا گیا تھا ۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کملو چن کشیپ نے بتایا کہ ماویسٹ پارٹی میں کارکنوں اور خواتین کے استحصال سے دل برداشتہ ہو کر کیڈر نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ جس میں راجہ رام کیشپ ڈپٹی کمانڈر اے سیکشن ملٹری کمپنی سی پی آئی ( ماویسٹ ) برساسوکمار ڈپٹی کمانڈ بی سیکشن شامل ہے ۔ ان کے سروں پر فی کس 8 لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا ۔ ایک اور ماویسٹ پر 2 لاکھ اور دیگر 2 پر ایک لاکھ روپئے انعام تھا انہیں حکومت کی پالیسی کے مطابق مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔۔