ملکان گیری ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر پولیس آفیسر کے مطابق اوڈیشہ کے ضلع ملکان گیری میں کل 15 نکسلائیٹ کو گولی مار دینے کے بعد پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ سے نکسلائیٹکے ممکنہ داخلہ کے باعث سیکوریٹی فورس کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملکان گیری میں صورتحال پوری طرح قابو میں ہے لیکن سیکوریٹی فورسیس کوئی بھی جوکھم مول لینا نہیں چاہتی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگموہن مینا کے مطابق پولیس کے ساتھ جھڑپ کے ساتھ ہی نکسلائیٹ ملکان گیری سے پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ میں داخل ہوگئے۔