کوربا (چھتیس گڑھ) /28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے سورگجا ضلع میں مڈڈے مل پروگرام کے تحت کھانا کھانے کے بعد تقریباً 60 طلباء علیل ہوگئے ۔ سرکاری پرائمری اسکول میں زیرتعلیم طلباء کو دوپہر میں کھانا سربراہ کیا گیا تھا ۔ طلباء کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ سمیت غذا کے تحت ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔ کلکٹر بھیم سنگھ نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق کھانا کھانے کے بعد طلباء قئے کرنے لگے اور بے چینی کی شکایت کی ۔ جب اسکول کے ٹیچرس اور پرنسپل نے دیکھا کہ بچوں کی حالت بگڑتی جارہی ہے تو انہیں فوری دواخانہ میں شریک کردیا ۔