بیجاپور 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 4 نکسلائٹس گرفتار کرلئے گئے اور اُن کے قبضہ سے 3 آتشیں اسلحہ ضبط کرلئے گئے جبکہ چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں رائے دہی لوک سبھا نشست کے لئے جاری تھی۔ نکسلائٹس کا تعلق ماد ڈیویژن سے تھا۔ اُنھیں بیدرے کے علاقہ سے آج صبح گرفتار کیا گیا۔ اُن کے پاس 3 آتشیں اسلحہ بھی موجود تھے جنھیں ضبط کرلیا گیا۔