چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر ‘ دو بی ایس ایف جوان ہلاک

رائے پور 15 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے کنکیر ضلع میں آج نکسلائیٹس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں بی ایس ایف کے دو جوان ہلاک اور ایک اور زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ ڈی آئی جی ( انسداد نکسلائیٹس مہم ) سندر رائے نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ بی ایس ایف کے محلہ کیمپ کے قریب عمل میں آیا تھا جب بی ایس ایف کی ایک ٹیم انسداد ماؤیسٹ مہم سے واپس ہو رہی تھی ۔ جب پٹرولنگ ٹیم جنگل کے علاقہ کے قریب سے گذر رہی تھی اس پر نکسلائیٹس کے گروپ نے فائرنگ کردی جس کے بعدفائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ فائرنگ کے تبادلہ میں ماؤیسٹ جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ لوکیندر سنگھ اور مکدھیار سنگھ نامی دو کانسٹیبل جو راجستھان اور پنجاب سے تعلق رکھتے تھے ہلاک ہوگئے ۔