رائے پور ۔ 30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع کونڈاگاؤں سے ماویسٹوں نے دو قبائیلی خاندانوں کا تخلیہ کردیا ہے ۔ متاثرہ افراد نے بتایا کہ ماوسٹوں نے انہیں دھمکی دی کہ وہ اپنے گھروں کو چھوڑ دیں جو ممنوعہ تنظیم کو کوئی راشن نہیں دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں دو کیس درج رجسٹر کرلئے گئے ہیں ۔ اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں نے کہا ہ ماوسٹوں کا گروپ ہر ایک گھر سے 20کیلو چاول وصول کرتا ہے ۔ یہ موضع ریاست کے دارالحکومت راے پور سے 300کلو میٹر دور واقع ہے ۔ جب ان دو خاندانوں نے ماوسوں کو راشن دینے سے انکار کیا تو انہوں نے 27اپریل کو ایک عدالت بلائی اور ان دو خاندانوں کو پولیس کے مخبر قرار دے کر گاؤں چھوڑ دینے کا حکم دیا ۔نکسلائٹس نے ان سے قیمتی اشیاء اور ساز و سامان بھی لوٹ لیا ہے ۔