چھتیس گڑھ :فوج کے ساتھ انکاؤنٹر ، خاتون نکسلائیٹ ہلاک

رائے پور ۔18 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خاتون نکسلائیٹ جس کے سر پر پانچ لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا ، چھتیس گڑھ میں ضلع راجمند گاؤں میں فوج کے ساتھ فائرنگ کے ایک تبادلے میں ہلاک ہوگئی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ یہ انکاؤنٹر صبح 8:30 پر ایک جنگل میں کنڈل پہاڑیوں پر واقع ہے ہوا تھا جبکہ فوج نے انڈو تبتن بارڈر پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ مخالف ماؤسٹ کارروائی کی تھی ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس پرشانت اگروال نے اس کی اطلاع دی ۔ تلاشی اسکواڈ یہ کارروائی جنگل میں علاقہ مان پور میں جاری رکھے ہوئے تھا جو ریاستی دارالحکومت رائے پور سے 200 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ جب فوج نے اس علاقہ کا محاصرہ کرلیا تو انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ جب فائرنگ بند ہوئی تو ایک خاتون کی نعش جس کی شناخت زرینہ کی حیثیت سے کی گئی اوندھی مہولا علاقہ میں دستیاب ہوئی ۔ بارہ بور کی بندوق بھی مقام واردات سے ضبط کی گئی ۔ زرینہ چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور کی متوطن تھی اور 2005 ء سے اس ممنوعہ تنظیم کی رُکن تھی ۔ اُس نے 16 جرائم بشمول پولیس ٹیموں پر حملے کا ارتکاب کیا تھا ۔