بنگلور ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلور میں ایک شادی کو صرف اس لئے منسوخ کردیا گیا کہ دلہن والوں کی طرف سے مہمانوں کیلئے چکن بریانی پیش کی گئی تھی جبکہ دلہے والے مٹن بریانی پیش کئے جانے کے خواہاں تھے جس کے بعد معاملہ تنازعہ احتیار کر گیا اور فریقین میں گرما گرم بحث بھی ہوئی ۔ سیف اللہ اور یاسمین تاج کی شادی ایک مسجد میں ہونے والی تھی ۔ فریقین کی جانب سے معاملہ کو رفع دفع کردینے کی سفارش کے باوجود شادی کو منسوح کردیا گیا ۔
فریسر ٹاون کے گولڈن ہیریٹیج شادی محل میں شادی کا استقبالیہ ترتیب دیا گیا تھا جہاں دلہن والوں نے 30 کیلو چکن بریانی تیار کی تھی ۔ بہرحال گرما گرم بحث کے بعد دلہن کے ارکان خاندان نے بتایا کہ دلہے والے جب اتنی معمولی بات پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے تو شادی کے بعد ان کی بیٹی کا کیا ہوگا ۔ دوسری طرف دلہے والوں کا ادعا تھا کہ ان کے خاندان میں چکن کا ز یادہ استعمال نہیں کیا جاتا ۔ بہرحال بات پولیس تک پہنچ گئی اور دلہن خودبھی شادی کیلئے تیار نہیں تھی کیونکہ اس کا بھی یہی کہنا تھا کہ جب چکن اور مٹن جیسی معمولی بات پر دلہے والے سمجھوتہ نہیں کر رہے ہیں تو آگے چل کر اس کے ساتھ سسرال میں کیسا برتاؤ کیا جائے گا۔