چکمنگلور میں پٹرول ٹینکر اْلٹ گیا، 15 گھر شعلہ پوش، دو ہلاک

بنگلور۔20 جون (سیاست ڈاٹ کام) ریاست کرناٹک کے ضلع چکمنگلور کے کڈور تعلقہ کے گریا پور کی قومی شاہراہ پر ایک پٹرول ٹینکر اْلٹ جانے کی وجہ سے سو میٹر سے زائد رقبہ تک آگ کے پھیلنے کے ساتھ ساتھ کم از کم دو لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔جبکہ ٹینکر پلٹتے ہی آگ لگنے سے تقریبا15مکانات آگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
یک کنڑا نیوز چینل کے مطابق ایک ٹینکر دوسری ٹینکر کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہی تھی جس کے وجہ سے ایک ٹینکر اْلٹ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹینکر اْلٹتے ہی ٹینکر میں آگ لگ گئی ۔
اور اتنی تیزی کے ساتھ پھیلی کہ قریب میں واقع15مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹینکر الٹ کر گرنے اور آگ لگنے کے وقفے کے درمیان دوسرا ٹینکر کرشماتی طورپر وہاں سے دور نکل جانے میں کامیاب ہوگیا۔ ورنہ آگ کے شعلہ اْس تک پہنچتے تو نقصان مزید زیادہ ہونے کا اندیشہ تھا۔رپورٹ کے مطابق حادثہ چکمنگلو رکے اعظم پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج یعنی منگل کی دوپہر 3بجے کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ آٹھ فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جن 15مکانوں کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا ہے اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ گویا وہا ں کے مکینوں کا حال کیا ہے۔البتہ ا س بات کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ مکانوں میں موجود لوگ فوری طورپر محفوظ مقامات کی طرف اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔
تو وہ محفوظ ہو ں گے‘ ورنہ مرنے والو ں کی تعداد میں اِضافہ بھی ممکن ہے۔