حیدرآباد 26 جولائی ( سیاست نیوز) چٹ فنڈ کے کاروبار کے نام پر ایک خاتون نے سینکڑوں افراد کو ٹھگ لیا ۔ صنعت نگر پولیس نے بتایا کہ پُشپا نامی خاتون جو مقامی طور پر چٹھیوں کا کاروبار چلاتی تھی اچانک غائب ہوگئی ۔ کئی افراد نے مشتبہ طور پر پشپا کے غائب ہوجانے پر پولیس سے شکایت درج کروائی اور صنعت نگر پولیس نے دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پشپا نے کئی افراد سے لاکھوں روپئے وصول کئے اور وہ فرار ہوگئی۔