بہ اشتراک سیاست ملت فنڈ و فیض عام ٹرسٹ ، عید الفطر سے قبل تعمیر مکمل ہوجائے گی
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : کشمیر کے سیلاب متاثرین کی باز آبادکاری کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے رائزنگ کشمیر فاونڈیشن بہ اشتراک سیاست ملت فنڈ اور فیض عام ٹرسٹ ان کے ٹرسٹی جناب ظہیر الدین علی خاں ، افتخار حسین کے ذریعہ سری نگر کے چٹبل علاقہ میں تین مکانات کا سنگ بنیاد رکھا ۔ یہ تین مکانات ستمبر میں سیلاب کے دوران مکمل طور پر شکستہ ہوگئے تھے ۔ مقامی لوگ سنگ بنیاد تقریب میں شریک تھے جو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آر کے فاونڈیشن کا ایک اقدام ہے ۔ مکانات عید الفطر سے قبل تعمیر ہوجائیں گے اور سیلاب متاثرین کے حوالے کردئیے جائیں گے ۔ چٹبل ستمبر 2014 سیلاب کے دوران سری نگر کا ایسا علاقہ ہے جہاں تباہی بہت زیادہ ہوئی ہے ۔ چٹبل میں ایک منزلہ مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں اور آر کے فاونڈیشن کی ٹیم تعمیراتی کاموں کی نگرانی کررہی ہے تاکہ عوام کے لیے معیاری مکانات کی فراہمی کو پورا کیا جائے ۔ تمام تین مکانات کا سنگ بنیاد ایڈیٹرانچیف ڈاکٹر شجاعت باقری نے رکھا ۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ محفوظ نازکی اور سجاد شیخ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شجاعت باقری نے کہا کہ آر کے فاونڈیشن سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہمیشہ آگے رہا ہے ۔ فاونڈیشن گذشتہ سال متاثرہ عوام کو دوائیں بھی فراہم کیا ہے اور کئی میڈیکل کیمپس اس دوران قائم کیا ہے ۔۔