حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( این ایس ایس) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے 23 تا 27 دسمبر ضلع میدک میں ان کے ایراولی فارم ہاوز میں ایوتا چنڈی مہا یاگم کے کامیابی کے ساتھ انعقاد پر ان کی ستائش کی ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کو روانہ کیے گئے ایک مکتوب میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پانچ روزہ ایوتا چنڈی مہا یاگم کا ایک تہوار کے انداز میں اہتمام کیا گیا جس میں روایت اور کلچر کو پیش کیا گیا ۔ انہوں نے ایوتا چنڈی مہا یاگم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ۔۔