چندرا پور ( مہاراشٹرا ) 13 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چندرا پور میں ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹیڈ کی سنہالا کان میں آج آگ لگنے کا مہیب واقعہ پیش آیا ۔ یہاں سے تقریبا 70 پھنسے ہوئے کانکنوں کو بچالیا گیا ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ آگ آج صبح لگی تھی جب کانکن ڈیوٹی پر رجوع ہوئے تھے ۔ 70 کانکنوں کو آتش فرو عملہ کی جانب سے بحفاظت بچالیاگیا ہے ۔