چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر کیوں بن  گئے ‘ جگا ریڈی کا سوال

حیدرآباد 2 جون ( این ایس ایس ) سابق رکن اسمبلی سنگا ریڈی جئے پرکاش ریڈی عرف جگا ریڈی نے ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ سے سوال کیا کہ وہ چیف منسٹر کیوں بن گئے جبکہ انہوں نے تحریک تلنگانہ کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ صرف نگران رہیں گے اور کسی دلت کو چیف منسٹر بنایا جائیگا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جئے پرکاش ریڈی نے کہا کہ گاندھی خاندان کی ایک تاریخ ہے اور اس نے وزارت عظمی جیسا عہدہ تک مسترد کردیا تھا ۔ راہول گاندھی پر کے ٹی راما راؤ کی تنقیدوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جگا ریڈی نے سوال کیا کہ کے ٹی آر کی کیا اہمیت ہے ؟ ۔