چندر شیکھر راؤ نے پرگتی بھون پر ترنگا پرچم لہرایا

حیدرآباد 26 جنوری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 69 ویں یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر پرگتی بھون میں ترنگا پرچم لہرایا ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کے ہمراہ اپنی سرکاری قیامگاہ پرگتی بھون پر پرچم لہرایا ۔ حکومت کے مشیر راجیو شرما ‘ مشن بھاگیرتا کے نائب صدر نشین وی پرتاپ ریڈی ‘ دیگر عہدیدار اور چیف منسٹر آفس کا عملہ موجود تھا ۔ 69 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر نشین تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ اور اسپیکر اسمبلی ایس مدھوسدن چاری نے بھی کونسل و اسمبلی کی عمارتوں پر ترنگے پرچم لہرائے ۔