چندرا ودن کمشنر اطلاعات مقرر

حیدرآباد /13 جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے ریاستی حکومت نے آر وی چندرا ودن آئی اے ایس کی بحیثیت کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ اور بہ اعتبار عہدہ سکریٹری برائے حکومت نظم و نسق عامہ ( جی اے ڈی ) فوری اثر کے ساتھ تعیناتی کیلئے آج احکام جاری کئے ۔ سرکاری حکمنامہ کہا گیا ہے کہ افسر موصوف سکریٹری برائے حکومت ایل ای ٹی اینڈ ایف کے عہدہ کی بدستور زائد ذمہ داری سنبھالیں گے ۔