حیدرآباد 19 اپریل (سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت نے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی کاروں کے قافلہ کیلئے نئی گاڑیاں فراہم کی ہیں ۔ چیف منسٹر کے قافلہ میں شامل بعض گاڑیوں کی خستہ حالت کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئی گاڑیاں خریدنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ چندرا بابو نائیڈو کے مختلف دورہ اضلاع کے موقع پر سکیوریٹی کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے 8 نئی ٹاٹا سفاری کاروں کی خریدی کی اور اب چیف منسٹر کے کانوائے میں بشمول جامر گاڑی آٹھ گاڑیاں شامل رہیں گی۔