چندرا بابو نائیڈو کی سنگاپور ایر لائن آپریٹرس کے ہیڈس سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے ان کے دورہ سنگاپور کے دوسرے دن ایر لائن آپریٹرس کے ہیڈس سے ملاقات کی اور آندھرا پردیش سے ایر کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیف منسٹر نے سنگاپور کی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ ایک بریک فاسٹ راونڈ ٹیبل میٹنگ میں شرکت کی جس میں مختلف فرمس کے ایگزیکٹیوز موجود تھے ۔ اس کے بعد چندرا بابو نائیڈو نے سنگاپور لینڈ ٹرانسپورٹ اکیڈیمی کا دورہ کیا جس کے ساتھ اشتراک کے لیے حکومت آندھرا پردیش امکانات تلاش کررہی ہے ۔ بعد ازاں چیف منسٹر آندھرا پردیش نے سنگاپور کے ہاوزنگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور آندھرا پردیش میں امکنہ پروگرام کے سلسلہ میں ان سے تبادلہ خیال کیا ۔۔